• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند زندگی کیلئے وزن گھٹانے والے سپرفوڈز کون سے ہیں؟

--فائل فوٹوز
--فائل فوٹوز

سپرفوڈز غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور صحت کے بےشمار فوائد فراہم کرتے ہیں، ان میں وافر مقدار میں وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر شامل ہوتے ہیں جو جسم کو تندرست رکھنے اور دائمی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

مندرجہ ذیل سپرفوڈز وزن گھٹانے میں مدد دیتے ہیں اور اچانک کھانے کی خواہش کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔

 بیریز

اسٹرابیری، راسپبیری اور بلیوبیری فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہیں اور بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتی ہیں، اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی انہیں بہترین سپرفوڈ بناتی ہے۔

 گرین ٹی

گرین ٹی میں موجود کیٹیچنز (catechins) جیسے اینٹی آکسیڈنٹس میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں اور جسم میں چربی پگھلانے میں مدد دیتے ہیں، روزانہ گرین ٹی پینے سے ناصرف وزن میں کمی آتی ہے بلکہ مجموعی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

بروکلی

بروکلی فائبر سے بھرپور اور کیلوریز میں کم ہوتی ہے، یہ زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتی اور مجموعی کیلوری کی مقدار کو کم کرتی ہے، اس میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔

سالمن مچھلی

سالمن اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، یہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

چیا سیڈز

چیا سیڈز میں فائبر، صحت مند چکنائیاں (unsaturated fats) اور پروٹین شامل ہوتے ہیں جو بھوک کو کنٹرول کرتے ہیں اور زیادہ کھانے سے بچاتے ہیں، انہیں سیریلز، سلاد یا جوس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

صحت سے مزید