• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت چین کی سرحد پر 500 اینٹی ٹینک میزائل، براہموس لانچر تعینات کرے گا

اسلام آباد (اے پی پی)بھارت چین کی سرحد پر 500اینٹی ٹینک میزائل، براہموس لانچر تعینات کرے گا، 500ہیلینا اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور بہت کم فاصلے تک مار کرنیوالے ایئر ڈیفنس سسٹم میزائلوں کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے چین کے ساتھ شمالی سرحدوں کے لیے 500ہیلینا اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور بہت کم فاصلے تک مار کرنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم ( آئی آر ہومنگ ) میزائلوں کی خریداری کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے دی جس کی سربراہی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ 4,276کروڑ روپے کے حصول کی تین تجاویز کی منظوری دی گئی ہے،ڈیفنس ایکوزیشن کمیٹی (ڈی اے سی )نے ہیلینا اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں، لانچروں اور متعلقہ معاون آلات کی خریداری کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید