کوئٹہ(پ ر)وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست گزار محمد سلیم نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے تمام عمر پاکستان کسٹم میں ایمانداری سے نوکری کی۔ مگر افسوس کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد محکمہ ان کے واجبات دینے سے انکاری تھا۔ درخواست گزار نے اپنے مسائل کے حل کے لیے وفاقی محتسب سے رجوع کیا۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کے سینئر افسران نے معاملے کی انکوائری کی۔ انکوائری کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ حقیقی طور پر درخواست گزار اپنے واجبات حاصل کرنے سے قاصر رہا ہے۔ کراچی وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ پاکستان کسٹم اس بات کا پابند ہے کہ جلد درخواست گزار کی پنشن کی رقم ادا کی جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی پاکستان کسٹم نے درخواست گزار محمد سلیم کے واجبات ادا کر دیے۔واجبات موصول ہونے کے فوراً بعد درخواست گزار محمد سلیم وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ تشریف لایا اور وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنے لگا کہ ہمیں تو امید بھی نہیں تھی کہ وفاقی محتسب میں بنا کسی وکیل اور فیس کے ہمارا کام ہو جائے گا۔