• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ حب اور نصیر آباد میں بی ایف اے کی کارروائیوں میں 20 مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ کے مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں بی ایف اے کی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ اور ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ایک بیکنگ یونٹ سیل جبکہ 9 مصالحہ شاپس اور 7 دودھ فروشوں و ملک سپلائرز سمیت 20 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ۔ کوئٹہ کے علاقے سرکلر روڈ میں کارروائی کے دوران 9 مصالحہ جات کی دکانوں پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ معائنہ ٹیموں کے مطابق جرمانہ کی گئی دکانوں میں کھلے اور چائنیز نمک و ناقص رنگ ملے مصالحے فروخت کئے جارہے تھے جس کی فروخت پر بی ایف اے کی جانب سے پابندی عائد ہے جبکہ مراکز کے مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھے ۔مالکان کو اپنی دکانوں میں صرف پیکڈ و لیبل شدہ مصالحے جن پر تمام اجزاء اور مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر ہوں فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ، بی ایف اے حکام نے اس ضمن بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ لیبلنگ ایس او پیز کی کاپیاں بھی مالکان کو فراہم کیں جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی شاپ اونرز کو سختی سے تنبیہ کی گئی ۔علاوہ ازیں حب میں ملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ کی فراہمی و فروخت پر 2 ملک شاپس اور کراچی سے حب دودھ سپلائی کرنے والے 3 ملک سپلائرز کو جرمانہ کیا گیا، ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈ کوارٹر طارق حسین و ڈویژنل ڈائریکٹر قلات سجاد علی کی سربراہی میں معائنہ ٹیموں نے شہریوں کو فراہم کردہ دودھ کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے حب میں موجود ملک شاپس اور شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر کراچی سے لائے جانے والے دودھ کی کوالٹی کا جائزہ لیا ، موبائل لیبارٹری کی مدد سےموقع پر ٹیسٹ کردہ 5 ملک سیمپلز میں خشک دودھ اور پانی کی وافر مقدار مکس کی گئی تھی ۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈ کوارٹر طارق حسین کی قیادت میں فوڈ سیفٹی حکام نے ڈویژنل ڈائریکٹر سجاد علی کے ہمراہ حب میں مختلف اشیاء کے پروڈکشن یونٹس کا بھی معائنہ کیاجہاں اشیاء کی تیاری کے عمل سمیت مختلف امور تسلی بخش پائے گئے تاہم پروڈکشن یونٹس مالکان کو قوانین کے مطابق بی ایف اے سے رجسٹریشن و لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اسی طرح صحبت پور میں مختلف وجوہات پرایک بیکنگ ہونٹ سیل ، جبکہ 2 ملک شاپس اور ایک بریانی شاپ پر جرمانے عائد کئے گئے۔
کوئٹہ سے مزید