اآکلینڈ(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔42سالہ جیسینڈا آرڈرن نے کہا کہ میں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا میرے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے لیکن اب اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے۔2017 میں منتخب ہونے کے بعد جیسینڈا آرڈرن نے 37سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جب کہ وہ دنیا کی دوسری لیڈر تھیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب کے وقت بچے کو جنم دیا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی جب کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔