• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی عمل میں ربڑ ملے کنکریٹ کا استعمال

ربڑ ملا کنکریٹ (ربڑائزڈ کنکریٹ) اعلیٰ طاقت والے ربڑ کے ٹکڑوں جیسا کہ اکثر ناکارہ ٹائروں کے ربڑ کو پانی اور سیمنٹ کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے۔ اگرچہ اس کا استعمال نیا نہیں ہے لیکن محققین اب تجرباتی طور پر ربڑائزڈ کنکریٹ کی خصوصیات کی تصدیق پر متوجہ ہیں تاکہ ممکنہ طور پر سبز تعمیراتی مواد کے زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال کو ممکن بنایا جا سکے۔

ناکارہ ٹائروں کے فضلہ کا مسئلہ

ہر سال، اربوں ٹائر اپنی زندگی کے اختتام کو پہنچ جاتے ہیں اور انہیں ضائع کرنا پڑتا ہے۔ ٹائر ناہموار، سخت ربڑ سے بنائے جاتے ہیں، لہٰذا ان کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے ماحولیاتی چیلنجز پیش آتے ہیں۔ یہ آسانی سے ری سائیکل نہیں ہوتے بلکہ ٹکڑوں میں ٹوٹ جاتے ہیں جنہیں دوبارہ استعمال میں لانا مشکل ہوتا ہے جبکہ یہ بائیوڈیگریڈ بھی نہیں ہوں گے۔ صرف امریکا ہر سال 24 کروڑ 60 لاکھ سے 30کروڑ استعمال شدہ ٹائروں کو ضائع کرتا ہے۔ مختلف مطالعات کے مطابق، عالمی سطح پر ہر سال یہ تعداد ایک ارب اور ایک ارب 80 کروڑ استعمال شدہ ٹائروں کے درمیان ہے جو کہ زمین پر جمع ہونے والے تمام فضلہ کا 2 فیصد اور 3فیصد کے درمیان بنتا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ صرف 5 فیصد ٹائروں کو ایک سال میں ری سائیکل کیا گیا۔ تقریباً نصف مکمل طور پر حساب کتاب میں نہیں آئے یا پھر غیر قانونی طور پر پھینک دیے گئے، 16فیصد کو سرکاری لینڈ فل سائٹس میں ٹھکانے لگایا گیا اور 32فیصد کو بیرون ملک بھیجا گیا تھا (ممکنہ طور پر سستی لینڈ فل سائٹس)۔ جیسے جیسے دنیا کی آبادی بڑھے گی ٹائر کے فضلے کا مسئلہ بڑھے گا، خاص طور پر غریب ممالک میں متوسط طبقے کی بڑھتی ہوئی آبادی، ذاتی نقل و حمل کے لیے ایک بڑی مارکیٹ تخلیق کرتی ہے۔

ربڑ مکس کنکریٹ

دنیا بھر میں ناکارہ ٹائروں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کی وجہ سے محققین کی توجہ اب ربڑ والے کنکریٹ کو وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا ماحول دوست تعمیراتی مواد بنانے پر مرکوز ہیں۔ مطلوبہ خصوصیات کے لحاظ سے ربڑائزڈ کنکریٹ میں بھرنے کی مختلف شرحوں پر مجموعی طور پر ناکارہ ٹائر استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویسٹ ہوزز، کیبلز اور سنتھیٹک ربڑ کی کوئی دوسری مصنوعات بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

ربڑائزڈ کنکریٹ کیسے بنتا ہے؟

مینوفیکچررز ربڑ مکس کنکریٹ بنانے کے لیے دو طریقے استعمال کرسکتے ہیں؛ ایک گیلا اور دوسرا خشک۔ گیلے طریقہ کار میں، بلند درجہ حرارت استعمال کرتے ہوئے گراؤنڈ ٹائروں کو اسفالٹ بائنڈر کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ اسفالٹ بائنڈر میں وزن کے لحاظ سے عام طور پر تقریباً 10 فیصد ری سائیکل ربڑ ہوتا ہے۔ اس کے بعد کمپاؤنڈ بائنڈنگ میٹریل کو سیمنٹ اور ایگریگیٹ کے ساتھ ملا کر ربڑ والا اسفالٹ بنایا جاتا ہے۔ خشک طریقہ گیلے والے سے سستا ہوتا ہے، اس میں گرم مکس میں ایگریگیٹ کو ربڑ کے ساتھ ملانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد بٹومین کو مرکب میں شامل کیا جاتا ہے۔

ربڑائزڈ کنکریٹ کی خصوصیات

1990ء کی دہائی میں ربڑائزڈ کنکریٹ پر ابتدائی تحقیق سے پتا چلا کہ کنکریٹ کے مرکب میں ربڑ کے اضافے سے مواد کی لچک اور دبنے کی طاقت میں کمی واقع ہوئی۔ اس نے کنکریٹ مکس میں ربڑ کے مواد اور دیگر مواد کے درمیان کم بانڈنگ کارکردگی کی وجہ سے روایتی کنکریٹ کے مقابلے میں زیادہ کثرت سے کریک کے آثار ظاہر کیے ہیں۔ 

دوسری طرف محققین نے پایا کہ روایتی کنکریٹ کے مقابلے میں ربڑ والے کنکریٹ میں زیادہ سختی، پلاسٹک کی توانائی کے لیے اچھی صلاحیت، مضبوط پائیداری، کم پولا پن (پوروسیٹی)، رگڑ کے خلاف مزاحمت اور کم کثافت ظاہر ہوتی ہے۔

تاہم، ربڑائزڈ کنکریٹ کے مطالعے میں حالیہ پیشرفت سے معلوم ہوا ہے کہ بہترین مینوفیکچرنگ کے عمل میں شامل ہونے سے ربڑائزڈ کنکریٹ والا مواد درحقیقت روایتی کنکریٹ کے مقابلے میں کریک (شگاف) کے خلاف بہتر مزاحمت کو بھی ظاہر کر سکتا ہے۔ 

اس کی وجہ یہ ہے کہ مواد میں موجود ربڑ اپنے لچکدار رویے کی وجہ سے کنکریٹ کی ٹوٹ پھوٹ میں تاخیر کر سکتا ہے۔ ربڑ والا کنکریٹ روایتی کنکریٹ کے مقابل تناؤ کے خلاف مزاحمت کرنے میں بھی بہتر ہے۔ ربڑائزڈ کنکریٹ کی ایک اہم خصوصیت ماحولیاتی فائدے کے لیے اس کی صلاحیت بھی ہے۔ بڑھتے ہوئے ناکارہ ٹائروں کے فضلے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چند حل دستیاب ہیں اور ربڑ والا کنکریٹ ایک قابل عمل طریقہ ہو سکتا ہے۔

استعمال کیسے ہوتا ہے؟

یہ خصوصیات ربڑ والے کنکریٹ کو متعدد کنکریٹ ایپلی کیشنز کے لیے بہت اچھی طرح سے موزوں بناتی ہیں۔

فوٹنگز اور سلیب جو کہ عمارتوں اور بنیادی انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے کنکریٹ کی بنیادی تہیں ہوتی ہیں، وہ ناہموار کنکریٹ کے لیے اچھی ایپلی کیشنز بناتے ہیں کیونکہ ان کی میکانکی طاقت کے لیے کم تقاضے ہوتے ہیں۔ ربڑائزڈ کنکریٹ کی لچک بھی اسے اثر جذب ایپلی کیشنز کے لیے ایک اچھا انتخاب بناتی ہے۔ 

ہائی وے کی تعمیر میں، اسے شاک کو برداشت کرنے اور عمارتوں میں زلزلے کی لہر کو ڈیمپنر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ربڑ والا کنکریٹ آواز کو روکنے والا بھی ایک اچھا مواد ہوتا ہے۔ ربڑ کی آواز جذب کرنے والی دیواریں عمارتوں کے لیے ساؤنڈ پروف کمروں کے لیے ایک موثر طریقہ کی نمائندگی یا صوتی طور پر کارکردگی دکھانے والی جگہیں تخلیق کرتی ہیں۔

ربڑائزڈ کنکریٹ کا مستقبل

ربڑائزڈ کنکریٹ پر حالیہ تحقیق کا مرکز اس کی انجینئرنگ خصوصیات کا تجرباتی طور پر تصدیق شدہ ڈیٹا بیس قائم کرنا ہے۔ دوراندیش سوچ رکھنے والے انجینئرز اور ڈیزائنرز، ربڑائزڈ کنکریٹ کو عمارتوں، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور دیگر بڑے ڈھانچے بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

نتیجتاً، یہ مواد کے لیے مارکیٹ میں مانگ پیدا کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ناکارہ ربڑ کی اشیا کو لینڈ فل سائٹس پر بھیجا جاسکتا ہے۔ تاہم، محققین کو ابھی مزید مواد اور اس کی تیاری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہے۔