• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سرحد کے قریب چینی ڈیم کی تعمیر جاری، ایئر پورٹ بھی بنے گا

نئی دہلی (جنگ نیوز)چین بھارتی سرحدکے قریب دریائے گنگا کی شاخ پر ایک نیا ڈیم تعمیر کررہا ہے جس سے زیریں علاقوں میں پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابقڈیم کی تعمیر کاانکشاف سیٹلائٹ امیجز کے ذریعےایسے وقت پر ہوا ہے جب کچھ عرصہ پہلے ہی چین نے انڈیا کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب’سپر‘ ڈیم کی تعمیر کےمنصوبے کا اعلان کیا تھا۔تازہ ترین سیٹلائٹ امیجز سے معلوم ہوتا ہے کہ حالیہ زیر تعمیر ڈیم 350 سے 400 میٹر طویل ہے اور اس کی تعمیر کا کام فی الحال جاری ہے۔اس کے قریب ایک ایئر پورٹ بھی بنایا جا رہا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس تمام معاملے پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیم اس مقام پر تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں چین، انڈیا اور نیپال کی سرحدیں ملتی ہیں اور اس کے سامنے انڈین ریاست اتراکھنڈ کا علاقہ کالا پانی واقع ہے۔ماہرین کے مطابق اسڈیم کے ذریعے مابجا زانگو دریا کا بہاؤ تبدیل یا محدود بھی کیا جا سکے گا، جبکہ پانی محفوظ کرنے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے جو کسی بھی وقت زیریں علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کرنے کے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید