• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسدران انقلاب کیخلاف اقدام، ایران کی یورپی یونین کو مساوی جواب کی دھمکی

تہران، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ایران نے یورپی یونین کوخبردارکیاہے کہ اگر اس نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قراردیا تو وہ اس کے خلاف مساوی جوابی اقدامات کرے گا، ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللحیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی پارلیمان یورپی ممالک کی افواج کے عناصر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللحیان اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے اتوار کی صبح پارلیمنٹ کے بند کمرے کے اجلاس میں شرکت کی جس میں یورپی پارلیمنٹ کے اقدام پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ نے خود ہی اپنے پاؤں میں گولی ماری ہے اور اس کو اس کے اقدام کےمساوی جواب دیا جائے گا۔ایرانی پارلیمان کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے بھی اسی طرح کااعلان کیا ہے کہ مقننہ "کسی بھی ایسے کسی اقدام کے خلاف فوری اور فیصلہ کن جواب دے گی جس کا مطلب پاسداران انقلاب کو پابندیوں کی فہرست یا دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں ڈالنا ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید