• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 سالہ خاتون کی پیراگلائیڈنگ، نوجوان دنگ رہ گئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کون کہتا ہے کہ دادی نانی کبھی مہم جوئی نہیں کرسکتیں، عمر کا کیا ہے دل جوان اور حوصلے بلند ہونے چاہیئے، ایسا ہی کچھ ثابت کیا 80 سالہ آنجہانی خاتون نے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیلینا موسیس نامی صارف نے 7 سال قبل وفات پانے والی اپنے دادی کی ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں ان کی آنجہانی دادی کو ساڑھی پہن کر بغیر کسی کوف پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں جو انہوں نے 80 برس کی عمر میں انجام دی۔

سیلینا موسیس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار طویل کیپشن میں کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمر صرف ایک شماریاتی عدد ہے، میری دادی نے 80 برس کی عمر میں پیراگلائیڈنگ کی۔


اس ویڈیو کو کافی عرصے بعد گیلری میں دیکھا تو شیئر کئے بغیر نہ رہ سکی، میری دادی ہمیں 7 برس قبل جو کچھ ہمارے لئے چھوڑ کر اس دنیا سے جاچکی ہیں وہ ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گا‘۔

اس ویڈیو کو اب تک 4.3 ملین بار دیکھا اور 4 لاکھ 11 ہزار سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں اور ایسے پُرجوش دادا دادی یا نانا نانی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ اس چیز کی خواہش کر رہے ہیں کہ جب ہم اس عمر کو پہنچیں تب ہمارے پاس بھی اتنی طاقت اور صحت ہو۔

دلچسپ و عجیب سے مزید