• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے 60 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، عالمی بینک

لندن( جنگ نیوز) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ مون سون کے دوران شدید بارشوں اور بدترین سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں 60لاکھ سے زائد افراد کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ فوڈ سیکورٹی اَپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، لاکھوں مویشی ہلاک ہوگئے جب کہ 9.4ملین ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جب کہ سب سے زیادہ نقصان بلوچستان اور سندھ میں ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی اور موسمیاتی عوامل، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مقامی کرنسیوں کی قدر گرنے سے مہنگائی میں اضافے کا رجحان ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوراک کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ بنگلہ دیش میں دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 7.9فیصد، نیپال میں 7.4فیصد اور پاکستان میں 35.5فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا جب کہ سری لنکا میں یہ شرح 64.4فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مون سون کے دوران جنوبی ایشیا کے خطے کے بعض علاقوں میں معمول سے بہت زیادہ بارشیں جب کہ بعض میں کم ہوئیں جس کی وجہ سے خوراک کی پیداوار میں تعطل آیا ہے جس کے اثرات اب سامنے آرہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید