• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا بھارتی کمپنی سے 1 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب نے خصوصی زرعی کیمیکل تیار کرنے کے لیے بھارتی کمپنی سے 1بلین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ،سعودی وزارت سرمایہ کاری نے معاہدے پر ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں ختم ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دستخط کیے،سعودی وزارت نے یو پی ایل لمیٹڈ نامی انڈین کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جو زرعی کیمیکلز کی مارکیٹنگ اور فصلوں کے تحفظ کے سلوشنز پیش کرتی ہے،نیا معاہدہ سعودی وژن 2030 کے بیان کردہ اہداف کے مطابق ہے جس کا مقصد مملکت کے اقتصادی سلسلے کو متنوع بنانا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید