• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوجائیں تو انتشار جنم لیتا ہے، محسن داوڑ

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کو کالعدم تنظیم سےتعلق کا الزام لگا کر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا ، اس قتل کے نتیجے میں ملکی تاریخ کی بڑی عوامی مزاحمتی تحریک شروع ہوئی ، اس دوران سیاسی کارکنوں پر بے بنیاد مقدمے قائم کیے گئے,24 جنوری کو توقع کے مطابق راؤ انوار بری ہو گئےعدالتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو جائیں تو انتشار ہی جنم لیں گے، عوام انصاف کے لئے دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے جو ظاہر ہے اچھے ثابت نہیں ہوں گے، منگل کو اے این پی کے افراسیاب خان خٹک ، بشریٰ گوہر و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ 13 جنوری 2018 کو جعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کو قتل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید