اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے تین ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کے ٹیبل پر پہنچ گئی ہے، سمری پمز شعبہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نعیم ملک ،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر نزہت یاسمین اور جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ کمال کے ناموں پر مشتمل ہے۔شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ عیسائی کا نام پاکستان فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے لیے بھیجا گیا ہے۔