راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ناقص گوشت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے وارث خان کے علاقے میں گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ترجمان کے مطابق 500 کلو گوشت کو ویٹرنری ڈاکٹر نے چیک کیا اور انسانی استعمال کیلئے مضر صحت قرار دیا۔ جس کے بعد گوشت کو تلف کر دیاگیا۔جس کی مالیت 5لاکھ تھی۔ گوشت سرگودھا سے بھابڑہ بازار میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے ۔