اسلام آباد (ایوب ناصر/خصوصی نامہ نگار)گاڑیوں کے دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار کے حوالے سے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے ساتھ کے اشتراک سے جمعرات کو ٹیسٹنگ شروع کردی گئی اور مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ کی تمام گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی، چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی عرفان میمن کی گاڑی سے مہم کا آغاز کیا گیا، کلئیرنس پر ان کی گاڑی پر سٹیکر لگایا گیا۔