• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ قتل کیس،گرفتار ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (خبر نگار) ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا نے نجی ہاسٹل میں 22 سالہ یونیورسٹی طالبہ ایمان کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پولیس نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم فیروز کو عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل کر دیا۔ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔ چوری کی نیت سے ہاسٹل میں داخل ہونے والے ملزم نے طالبات کے شور مچانے پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 22 سالہ طالبہ ایمان جاں بحق ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید