• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتیں نہ رک سکیں، شہری کار 22 موٹرسائیکلیں، 39 موبائلز فونز سے محروم

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار ،22موٹر سائیکل ،39موبائل فونز،2 موٹر سائیکل،13موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ دو موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ، جڑواں شہروں میں40گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چورکل جمع پونجی لےکر چلتے بنے۔ تھانہ ریس کورس کے علاقے افشاں کالونی میں محمد صادق کے گھر سے 20لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات ، تھانہ چکلالہ کے علاقے میں حبیب کے گھر سے12لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں مبشر کے گھر سے 10 لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات اسی تھانے کےعلاقے کلیام میں آفتا ب کے گھر سے 12 لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات ، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں حماد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا گیا ، تھانہ وارث خان کے علاقے حکم داد میں فہد کی سوزوکی کیری ڈبہ چوری ہو گیا،تھانہ چکری کے علاقے چورا سے چار لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری ہو گئی ،اسلام آباد پولیس نے پراپرٹی کے صرف 7 مقدمات درج کر نے پر اکتفا کیا ۔
اسلام آباد سے مزید