اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ مار گلہ، تھا نہ شالیمار، تھا نہ سمبل، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ نون، تھا نہ کھنہ، تھا نہ لو ہی بھیر اور تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس ٹیموں نے 24ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1200 گر ام چرس، 964گر ام ہیر وئن، مختلف بو ر کے 10 پستول معہ ایمونیشن اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا۔دریں اثناءاسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ شمس کالو نی پولیس ٹیمو ں نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے راہزنی کی وارداتو ں کے دوران مزاحمت پر شہر یو ں کو زخمی کرنے والے منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔