• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح یونیورسٹی چکری روڈ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) فاطمہ جناح یونیورسٹی چکری روڈ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 17 سالہ مدینہ بی بی دختر خستہ گل نے والدہ سے جھگڑے کے بعد اپنے باپ کے پستول سے گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے گلی نمبر 15ڈھوک حسو سے نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔ تھانہ دھمیال کے علاقے چکری روڈ پر فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے یونس نامی شخص کو قتل کر دیا پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے اور مصروف تفتیش ہے ۔
اسلام آباد سے مزید