• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشر قی/ جنو بی پنجاب، شمال مشر قی بلو چستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنو بی/شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہوئی، سب سے زیادہ بارش پاراچنار 40، دیر زیریں 13، سیدو شریف اور تخت بائی 8، بہاولنگر 25، خضدار 23، کوٹلی 9، بگروٹ میں 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید