• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی میں بہہ جانے والے نوجوان کی لاش چونترہ سے برآمد ہوگئی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) شریف آباد کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے نوجوان محسن کی لاش چونترہ سے برآمد ہو گئی ہے ۔ دو روز قبل اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود شریف آباد میں برساتی نالے کی نذر ہونے والا 22 سالہ نوجوان محسن جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق محسن کی لاش آج تھانہ چونترہ کی حدود سے برآمد کر لی گئی ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے مسلسل تلاش جاری تھی۔ نعش ملنے کی اطلاع ملتے ہی محسن کے ورثاء موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے لاش کی شناخت کر لی ہے۔پولیس اور امدادی اداروں نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید