• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہیل مچھلی نے بندرگاہ کا رخ کرلیا، ناقابل یقین لمحات ویڈیو میں محفوظ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وہیل ہو یا شارک ان کا نام سنتے ہی ایک ہولناک منظر آنکھوں کے سامنے طاری ہوجاتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اگر یہ حقیقت میں سامنے آجائیں تو کیا ہوگا؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہیل مچھلی کو بندرگاہ کے قریب آتا دیکھا جاسکتا ہے۔

اووڈلی ٹیریفائینگ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ویڈیو ریکارڈ کرنے والا امریکی، ریاست الاسکا کی بندرگاہ پر موجود سمندری جہازوں سے گِھرا ہوا ہے۔

وہ  سمندر جہاز کی سواری کرنے کے لئے پُرجوش ہوکر اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر رہا ہوتا ہے کہ اچانک ایک وہیل مچھلی تیزی سے بندرگاہ کی جانب آتی ہے اور اپنا منہ پانی سے باہر نکال کر یک دم اپنا راستہ تبدیل کر کے مڑ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل لمحے بھر کے لئے دل دہلا دینے والے ان مناظر سے بھر پور ڈھائی گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 92 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین کچھ اسی نوعیت کے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید