• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلسن منڈیلا کے پوتے کا فلسطینیوں کی حمایت میں پرجوش پیغام

منڈلا منڈیلا، فوٹو ٹوئٹر
منڈلا منڈیلا، فوٹو ٹوئٹر

جنوبی افریقا سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے شہرۂ آفاق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک پرجوش پیغام دیا ہے۔

2015ء میں اسلام قبول کرنے والے جنوبی افریقا کی قومی اسمبلی کے رکن منڈلا منڈیلا نے الجزائر میں افریقن نیشنز چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں فلسطین کی حمایت میں بہت واضح اور پرجوش پیغام دیا۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری آزادی فلسطینیوں کی آزادی کے بغیر نا مکمل ہے لہٰذا ہم آزادی کے حصول کی جنگ کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

اُنہوں نے گراؤنڈ میں خطاب کے دوران بلند آواز میں نعرے لگائے کہ ’فلسطین کو آزاد کرو‘۔

منڈلا منڈیلا کے فلسطین کی حمایت میں دیے گئے اس پیغام کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منڈلا منڈیلا کے فلسطین کی حمایت میں پیغام کے دوران فٹبال گراؤنڈ میں موجود شائقین نے فلسطین کے جھنڈے بھی لہرائے۔

خاص رپورٹ سے مزید