• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن انڈر گراؤنڈ میں میٹ ہینکاک پر حملے کے الزام میں 61 سالہ شخص گرفتار

لندن (پی اے) پولیس کا کہنا ہے کہ لندن انڈر گراؤنڈ میں سابق ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک کے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔61سالہ شخص پر کامن ایسالٹ اور پبلک آرڈر آفنس کا الزام ہے۔ آن لائن پوسٹ کی گئی فوٹیج میں ویسٹ منسٹر سٹیشن اور ٹرین میں ایک شخص کو چیختے اور مسٹر ہینکاک کا تعاقب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مسٹر ہینکاک اس واقعے میں زخمی نہیں ہوئے تھے۔ میٹ ہینکاک کے ترجمان نے اس واقعے کو ناخوشگوار تصادم کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ میٹ ہینکاک اپنے ریکارڈ پر غیر معمولی کام کیلئے ٹرانسپورٹ فار لندن اور برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ میٹ ہینکاک ویسٹ سفوک سے ایم پی ہیں اور اس وقت آزاد ایم پی کے طور پر ایوان میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے سال دوبارہ انتخاب نہیں لڑیں گے۔ آئی ٹی وی ریالٹی شو گیٹ می آؤٹ آف ہیئر آئی ایم اے سلیبرٹی میں میٹ ہینکاک کو آسٹریلوی جنگل میں ہفتوں تک ٹریڈ کرتے دیکھا گیا اور وہ اس میں آخرکار تیسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے اس شو میں اپنی شرکت کا دفاع کیا اور یہ اصرار کیا کہ ٹیلی ویژن ڈسلیکسیا جیسے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک طاقتور ٹول ہے۔ میٹ ہینکاک اس وقت کے وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ میں ہیلتھ سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ 2020 میں کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے دوران میٹ ہینکاک ایک ہاؤس ہولڈ نام بن چکے تھے، جب وہ روزانہ کورونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے باقاعدہ بات کرتے تھے لیکن ریالٹی شو کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انہیں اگلے سال اپنی جاب سے مستعفی ہونے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ ان تصاویر میں وہ جینا کولاڈینجیلو کو بوسہ دیتے دکھائے گئے تھے جو بعد میں ان کی پارٹنر بن گئی تھیں۔ میٹ ہینکاک نے سماجی فاصلے کی گائیڈنس کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے ریالٹی شو میں پیش ہونے کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے سال عام انتخابات میں ایم پی کیلئے امیدوار نہیں ہوں گے بلکہ وہ اس کے بجائے دوسرے اور مختلف نئے طریقوں سے عوام کے ساتھ انگیج ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں اپنے حلقے کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

یورپ سے سے مزید