• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کونسل ای یو نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز تر کردیں

برسلز(حافظ انیب راشد) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز تر کردی ہیں اس سلسلے میں انہوں نے حالیہ دنوں اہم یورپی شخصیات، یورپی حکام اوربعض یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا۔ برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی لابی میں ان کی ملاقات صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بھی ہوئی جو ان دنوں بلجیم کے دورے پر ہیں۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے بتایاکہ ان کی کوشش ہے کہ یورپی حکام کو مسئلہ کشمیر سے زیادہ سے زیادہ آگاہ کیا جاسکے۔ یورپی اہم شخصیات، اعلیٰ حکام اور اراکین یورپی پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کے علاوہ، کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے بیان میں کہا کہ بھارت ایک طرف جمہویت کا دعویدار ہے لیکن دوسری طرف کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور ان کے جمہوری حقوق کو سات دہائیوں سے دبا رہا ہے علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہئیں، ان پرناانصافیاں ختم ہونی چاہئیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مطالبہ کیاکہ بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکاجائے اور کشمیریوں کو ان کاحق دیا جائے، بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔

یورپ سے سے مزید