• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36 ملزمان گرفتار، 165لٹرشراب، 1638گرام چرس،6 پسٹل برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11 منشیات فروش، 07 غیرقانونی اسلحہ،01 پتنگ فروش ، 04 اشتہاری مجرمان، 01 عدالتی مفرور اور 03 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 36 ملزمان گرفتار کرکے 165 لیٹر شراب، 1638 گرام چرس، 06 پسٹل، 01 رائفل بور معہ 20 گولیاں، اور پتنگیں برآمد کرلی،بجلی چوری کرنے اور مہنگے داموں دال چاول فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج۔بھیک مانگنے اور خطرناک انداز سے گاڑیاں چلانے اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام 9 افراد گرفتار۔ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم اعجاز حسین سے 30 لیٹر شراب، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم اشرف سے 30 لیٹر شراب، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم راشد سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم عدنان سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم نیعم سے 1080 گرام چرس، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم شیر کان سے 10 لیٹر شراب پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد ندیم سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم اشرف سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم نذر محمد سے 05 لیٹر شراب، پولیس تھانہ مخدوم رشید نےملزم محمد اکرام سے 30 لیٹر شراب اور پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم علی نواز سے 558 گرام چرس برآمد کر لیے پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم شہوار حسین سے پسٹل معہ 03 گولیاں، ملزم رمضان سے پسٹل معہ 02 گولیاں، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم رضوان سے پسٹل معہ 03 گولیاں، سیتل ماڑی نے ملزم نعمان سے پسٹل معہ 02 گولیاں، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم سلمان سے پسٹل معہ 02 گولیاں، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمد منیر سے رائفل معہ 03 گولیاں اور پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم طالب حسین سے پسٹل معہ 4 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید