• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی بیٹی سے متعلق نینا گپتا کی دلچسپ رائے

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے کہا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ٹرینڈ سیٹ کرنے والی بن سکتی ہے، مجھے وہ بہت پسند ہے۔ 

ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے مستقبل کی اداکاراؤں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہون نے جوب دیا کہ ’آپ جانتے ہیں کہ مجھے سب سے زیادہ کون پسند ہے جو ٹرینڈ سیٹر بھی ہوسکتاہے؟ اس سے متعلق میری ذاتی رائے ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک کسی پکچر (فلم) میں آئی نہیں ہے۔ وہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ہے۔

نینا گپتا نے کہا کہ میں سہانا کو بہت پسند کرتی ہوں، وہ دِکھنے میں بہت اچھی ہیں، ان کی اب تک جو بھی اداکاری دیکھی بہت اچھی تھی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہیں اب تک کس اداکارہ نے زیادہ متاثر کیا ہے تو اس کے جواب میں نینا کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے متاثر نہیں کیا۔

اگلے ہی لمحے نینا گپتا نے خود کو متاثر کرنے والی اداکارہ کا نام لیا اور کہا کہ کرینہ اچھی اداکارہ ہیں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میں بھول گئی تھی۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید