• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس ایم ٹی داخلہ ٹیسٹ، 150 نشستوں کیلئے 1906 درخواستیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بیچلرز آف سائنس ان میڈیکل ٹیکنالوجی(بی ایس ایم ٹی) میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں926 امیدواروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد نے بتایا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت بیچلرز آف سائنس ان میڈیکل ٹیکنالوجی(بی ایس ایم ٹی) 4سالہ پروگرام کی150 نشستوں پر داخلے کیلئے1906 خواہشمندوں نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے926 امیدوار اہل قرار پائے، تفصیلات کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں ایم سی کیوز سوالات بائیولوجی، کیمسٹری، فیزکس اور انگریزی سے پوچھے گئے تھے۔ داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، آئی ایم ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عمران، ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد، کیو ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی و دیگر نے مختلف شعبوں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امیدواروں کو دی جانے والی سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نےامیدواروں کیلئے نیک خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقراررکھتے ہوئے ہیلتھ کیئرسسٹم کیلئے بہترین طبی تکنیکی ماہرین تیارکر رہی ہے،یہاں طلباء کوکوالیفائیڈ اساتذہ کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرواکر عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید