• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے آٹھ لڑکیوں سمیت 9 افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے آٹھ لڑکیوں سمیت 9افراد کواغواءکرلیاگیا۔ تھانہ ائرپورٹ کو محمد شاہد نے بتایا کہ اس کی 17 سالہ بیٹی (ل) گھر سے سکول کیلئے نکلی اور پھر گھر واپس نہ آئی۔ مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو میرے ہم زلف شبیر نے میرے سالوں افتخار،سرفرازاور گلفراز کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا۔تھانہ صدربیرونی کو شمیم رمضان نے بتایاکہ سائلہ کی بیٹی (م) اور اس کاشوہرندیم مجھ سے ملنے آئے ہوئے تھے اچانک میں نے دیکھا کہ وہ گھر میں نظر نہ آئی تو سائلہ فوراً گھر سے باہر سڑک کی طرف نکلی اور دیکھا کہ میری بیٹی ایک سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھ رہی تھی ، اس کے ساتھ نسیم اور اس کا بیٹا گاڑی کے باہر کھڑے تھے اور ایک نامعلوم شخص ا ن کے ساتھ موجود تھا ۔شور شرابا پر ملزمان میری بیٹی کو زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔تھانہ سیکرٹریٹ کو وسیم اخترنے بتایاکہ اس کی بیٹی (س)اپنی چھوٹی بیٹی (ف) عمرایک سال کے ہمراہ ہمسایوں کے گھرجانے کابہانہ کرکے گئی اورغائب ہوگئی، اسے کلیم خان نے اغواکرلیا۔تھانہ بھارہ کہوکو محمد حنیف نے بتایاکہ اس کی17 سالہ بیٹی (ر) اغواء ہو گئی جوگھرسے 75ہزارروپے ، اورطلائی زیورات بھی لے گئی۔تھانہ گولڑہ کوخدادادنے بتایاکہ اس کا 35 سالہ بھائی قیصرملک 22دسمبر کو گھرسے گیا جوتاحال واپس نہ آیا،تھانہ سنگ جانی کو عابدعلی نے بتایاکہ اس کی بیوی (م)عمر18سال کوکسی نے اغواکرلیا۔ تھانہ شہزادٹاؤن کوجمیلہ بیگم نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ث) ،تھانہ کرپا کو محمداحتشام نے بتایاکہ اس کی بیوی (ن) اغواء ہو گئی ۔
اسلام آباد سے مزید