• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMFکی شرائط پر مزید ٹیکسز لگائے جائیں گے ‘شوکت ترین

اسلام آباد(ایجنسیاں)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ ابھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی‘آئی ایم ایف کی شرائط پر مزید ٹیکسز لگائے جائینگے ‘حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائیگی ، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں45فیصد تک اضافہ ہوگا۔شوکت ترین کا کہنا تھاکہ حالیہ دنوں میں روپیہ 14سے 15فیصد تک گرا ہے‘اداروں کو سوچنا چاہیے کہ یہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں، 2اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں عام انتخابات کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ناگزیر ہے کہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت آئے تاکہ سخت اور درست فیصلے لے سکے۔
اہم خبریں سے مزید