• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تھانوں میں سیکورٹی کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کے تھانوں میں سیکورٹی کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے گئے، سینٹرل پولیس آفس لاہور سے پنجاب کے تمام آر پی اوز اورضلعی پولیس افسروں کے نام جاری کیے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام پولیس سٹیشنوں میں چوبیس گھنٹے تین سنتری حفاظتی ڈیوٹی کے لئے تعینات کئے جائیں یہ تمام سنٹری بلٹ فروف جیکٹس، ہیلمٹ اور رائفلوں سے لیس ہوں گے اوران کے پاس ایمونیشن بھی ہوناچاہیے ،ایک سنتری کانسٹیبل کو پولیس سٹیشن کے مین گیٹ پ متعین کیاجائے جومیٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ چیکنگ کرے ،دوسرا مسلح سنتری کچھ فاصلے پر کھڑا ہوگا جبکہ تیسرا سنتری تھانے کی چھت پر یا تفتیشی پورچ میں کھڑا ہوگا ،تھانہ کے مرکزی دروازہپر تعینات سنٹری دروازے کو ہر وقت بند رکھے گااورمیٹیل ڈی ٹیکٹر سےچیکنگ کے بعد آنے والےافراد کواندرداخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ، تھانوں میں غیر ضروری اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی ،جب کہ پولیس موبائل وین میں 3اہلکار چوبیس گھنٹے تعینات رہیں گے، یہ سبھی رائفلز، جیکٹس اور ہیلمٹ سے لیس ہوں گے، ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تھانے میں موجود گی کے وقت اپنے ساتھ ایس ایم جی تیار حالت میں رکھیں گے۔
اسلام آباد سے مزید