• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سودی نظام کے خاتمے تک مہنگائی ختم نہیں ہوسکتی، جماعت اہلحدیث

لاہور(خبرنگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے تک ملک سے مہنگائی ختم نہیں کی جا سکتی نہ ہی معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کے پاس ویژن نام کی کوئی چیز نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ معیشت کے استحکام کے لئے سیاسی انتشار کو کم کیا جائے۔ان کاکہناتھا کہ ملک و قوم آج جن حالات سے دوچار ہیں یہ سابقہ حکومتوں کی ناکام ترین پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔
لاہور سے مزید