• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی، فوارہ چوک کا نام تبدیل کرکے پریس کلب چوک رکھنے کی قرار داد منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ڈاکٹر سید سیف الرحمن ٰنے کراچی پریس کلب کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے عبداللہ ہارون روڈ ،ایوان صدر روڈ اور دین محمد وفائی روڈ کو ملانے والے فوارہ چوک کا نام تبدیل کر کے پریس کلب چوک رکھنے کی قرارداد منظور کی ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے مرکز کراچی پریس کلب کے مسائل حل کرنے کے لئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا،یہ بات انہوں نے قرارداد کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے موقع پر پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید