• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کی بیحرمتی افسوسناک، روک تھام کیلئے اقدامات ضروری، ختم نبوت کانفرنس

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے،خبر نگار خصوصی) نبی کریم پر ہماری جان مال اور اولاد سب کچھ قربان ہے ،نبی کریمؐ اللہ کے آخری نبی ہیں ، ان کی حرمت اور ناموس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔بعض شر پسند عناصر نبی کریم کی شان میں بار بار گستاخی کرنے میں مصروف ہیں۔آئین پاکستان کے مطابق قادیانی کسی کلیدی عہدے پر فائز نہیں ہو سکتا اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے افراد کو فوری عہدوں سے ہٹایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے راولپنڈی میں بارہویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجو ہولی فیملی ہسپتال کی مسجد قباء میں ہوئی ۔ کانفرنس سے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر ،مولاناقاضی مشتاق احمد، پیر سید چراغ الدین، عبد المجید ہزاروی ،ملک شاہد غفور پراچہ ،ملک ارشد اعوان، شرجیل میر مفتی مجیب الرحمان ،شیخ صدیق، غلام قادر میر ،طارق جدون ،طاہر تاج بھٹی ،مولانا طیب، سیف اللہ خان، ثنا اللہ خان ،طارق حفیظ بھٹی ،شیخ آصف ویگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم ہالینڈ اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،عالمی قوتیں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔
اسلام آباد سے مزید