• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ‘ ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی تقسیم میں تاخیر پر ایکشن

پشاور (جنگ نیوز) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامر آفاق نے آفس کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ اور پنشن کی تقسیم میں تاخیر پر ایکشن لے لیا۔ محکمہ خزانہ کی طرف سے ہدایات کے حوالے سے کمشنر نے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن بروقت نہ ملنے پر اکاؤنٹس آفس اور سٹیٹ بنک کے جی ایم کو خط لکھ میں لکھاکہ دفتر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن بروقت نہیں مل رہیں اور اس حوالے سے متعدد شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے لیٹر نمبر SO(SR-III)/13-32/2022/Vol-1/ایڈوانس پر26-10-2022 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے لیٹر میں واضح طور پر لکھا گیا کہ سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ اور مقررہ الاؤنسز کے بل پر مہینے کے آخری ورکنگ ڈے پر کسی بھی وقت دستخط کیے جاسکتے ہیں اور اگلے ورکنگ ڈے پر ان ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی جائے گی۔ کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مفاد کے لئے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن بروقت ادا کی جائیں اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
پشاور سے مزید