• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ میں جرائم کی شرح دگنی ہونے کی نشاندہی کر چکے، صدر ایسوسی ایشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر ریاض الدین نے کہا ہےکہ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری حالیہ مہینوں میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سائٹ میں جرائم کی شرح دگنی ہونے کی نشاندہی کرچکی ہے، معاشی صورتحال جس رفتار سے خراب ہو رہی ہے جرائم کے واقعات میں بھی اسی رفتار سے اضافہ ہورہاہے جس کو قابو کرنے کے لیے موثرحکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے،ایک بیان میں ریاض الدین نے معروف بزنس مین اور ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بالخصوص ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی سے کہا ہے کہ وہ تاجر محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیں اور بزنس کمیونٹی کی جان و مال کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی اقدامات یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ صدر سائٹ ایسوسی ایشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے اپیل میں کہا کہ کراچی کے سب سے بڑے سائٹ صنعتی ایریا میں صنعتکار برادری غیر محفوظ ہیں اور ان کی جان ومال کوشدید خطرات لاحق ہیں جس کا اندازہ بدھ کی دوپہر سائٹ ایریا میں معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں آدم جی انٹر پرائزز کے محمد لاکھانی ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید