• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا ویزے کا مسئلہ حل ہو گیا جس کے بعد انہیں بھارت روانگی کے لیے کلیئرنس مل گئی۔

عثمان خواجہ نے بھارت روانگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’انڈیا میں آ رہا ہوں‘۔

آسٹریلوی کرکٹر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جہاز سے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ویزے کے مسائل کے باعث عثمان خواجہ آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت روانہ نہیں ہو سکے تھے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ  9 فروری سے کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید