اوسلو(ناصراکبر)پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں کی طرف سے پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کے حوالے سے تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی ناروے کےجنرل سیکرٹری اصغر شاہد، پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ، راجہ عاشق حسین، حاجی سعید چوہدری ،جاوید سروربھٹیاں ،چوہدری محسن ،چوہدری عبدالحمید، صدر پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی عقیل قادر ،ناصر اکبر چوہدری،غلام سرور چوہدری رفاقت علی ،خالد کسانہ ،عامر بٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پرروزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اسماعیل بھٹیاں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکرپاکستان کے دشمنوں کومنہ توڑ جواب دیں۔