• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو فرقہ واریت سے پاک کرنا ہمارا مشن، بین المذاہب امن کانفرنس

لاہور(خبرنگار) لاہور میں کل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام مدرسہ عربیہ تعلیم القران جامع مسجد کبری میں بین المذاہب امن کانفرنس ہوئی ۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید حبیب عرفانی نے کہا کہ حضرت علی ؓ کی ذات ایک استعارہ ہے،آپکی ذات کا ہونا ایمان کے مکمل ہونے کی علامت ہے۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ ہمارا مشن ملک کو فرقہ واریت سے پاک کرنا ہے۔جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ہم امن سے نہیں بیٹھیں گے۔ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ آج کا پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے،اہل بیت کے ساتھ کسی کا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔رابنسن عزیز فرانسس نے کہا کہ اس طرح کی امن کانفرنس کے انعقاد سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکتا ہے سیرت امام الاولیاء امن کانفرنس میں مقررین اور حاضرین کی جانب سے پشاور میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی پرزور مذت کی گئی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ مفتی عاشق حسین ،علامہ امتیاز عباس کاظمی،ڈاکٹر عبدالغفور راشد،علامہ حسن رضا ہمدانی ،علامہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،مفتی شبیر انجم،ہندو رہنما بھگت لعل،ساجد کرسٹوفر،بابا محمد شفیق بٹ ،مفتی سید عاشق حسین ،پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔