• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل احمد کو ملک کے موجودہ حالات دیکھ کر کون سا ڈائیلاگ یاد آیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف کامیڈین و اداکار سہیل احمد کو ملک کے موجودہ حالات دیکھ کر ڈرامہ سیریز ’ڈبل سواری‘ کا ایک ڈائیلاگ یاد آگیا۔

سہیل احمد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کے موجودہ حالات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مشہور ٹی وی سیریز ’ڈبل سواری‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے بزرگ اسی ٹھنڈک کو محسوس کرتے ہوئے اپنی اپنی قبروں میں اُتر گئے کہ اب ہمارے بچوں کو اس مُلک کے لیے خون نہیں صرف پسینہ بہانا پڑے گا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’مت لڑو آپس میں کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنی ہی لڑائی کے شور میں تُمہیں اپنے ہی گھر کا دروازہ ٹوٹنے کی آواز سُنائی نہ دے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی تشویش ناک سیاسی اور معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے۔

موجودہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ناصرف ملک معاشی بحران سے دوچار ہے بلکہ دہشتگردی نے بھی دوبارہ اپنا سر اُٹھا لیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید