• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن کی ہالی ویل روڈ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد زخمی

بولٹن ( ابرار حسین)بولٹن کی ہالی ویل روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے، ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار کار دوسری گاڑیوں سے جا ٹکرائی، اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو کی گئی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آس پاس کی تمام شاہراؤں کو بند کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ زخمی ہونے والوں میں بولٹن کی معروف شخصیت اور عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کے آرگنائزر میاں عقیل اختر بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے، گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک شخص کو غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں اسی سلسلے میں ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جنہیں ابتدائی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے عینی شاہدین سے مدد کی اپیل کی ہے، علاوہ ازیں میاں عقیل اختر کے برادر نسبتی صوفی عثمان حسین نے میاں عقیل اختر کی صحتیابی کیلئے کمیونٹی سے دعا کی اپیل کی ہے۔
یورپ سے سے مزید