• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہفتے سے ہوگیا۔یہ ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔ لاہور میں جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹس ساڑھے چھ سے بارہ سو روپے تک کی رکھی گئی ہے۔کراچی اورملتان میں جنرل اسٹینڈز کا ٹکٹس 650 سے 1000 تک ہوگا۔لاہور کے ہاسپٹیلٹی بکس کی ٹکٹ دس سے اٹھارہ ہزار مقرر کی گئی ہے ۔ کراچی میں ہاسپٹیلٹی باکس کی ٹکٹس کی قیمت دس سے پندرہ ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت بارہ سے اٹھارہ ہزار روپے ہے۔راولپنڈی میں پریمیم ٹکٹس ایک ہزار سے پچیس سو روپے جبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت بارہ ہزار سے اٹھارہ ہزار تک ہوگی۔اس بار چاروں شہروں میچز کے لیے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ پی سی بی نے اس بار میچ کے دوران شائقین کی آسانی کے لیے ٹکٹ بوتھ بنانے کا بھی اعلان کیاہے۔

اسپورٹس سے مزید