• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونٹری میں ٹیررازم آفنسز کے شبہ میں خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

لندن (پی اے) پولیس نے کئی روز تک ایک جائیدا د کی چھان بین کرنے کے بعد ٹیررازم آفنسز کے شبہ میں چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ منگل اوربدھ کو کیر روڈ کوونٹری میں پولیس نے پہلے سے طے شدہ گرفتاریوں کے بعد تین مردوں اور ایک خاتون کو پکڑا ہے۔26اور18سال کی عمر کے افراد کو دہشت گردی ایکٹ 2006 کی دفعہ5کے تحت دہشت گردی کی تیاری میں ملوث ہونے کے شبہ میں پکڑا جبکہ 58 سالہ خاتون اور 57 سالہ مرد کو دہشت گردی ایکٹ 2000 کی دفعہ 15 کے تحت دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے جمعہ کو کہا کہ چار مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور خیال نہیں کیا جا رہا ہے کہ وہ عوام کیلئے کوئی لازمی خطرہ ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس فورس کے ترجمان نے کہا کہ چار افراد، جن میں 57، 26 اور 18 سال کے تین مرد اور 58 سالہ خاتون شامل ہے، کو کوونٹری میں اس ہفتے ٹیررازم آفنسز کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان تینوں کو 31 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 57 سالہ شخص کو یکم فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پہلے سے طے شدہ گرفتاریوں کے بعد ویسٹ مڈلینڈز پولیس سٹیشن میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ شہر میں ایک ریذیڈنشل ایڈریس پر تلاش جاری ہے۔ خیال نہیں کیا جاتا کہ عوام کیلئے کوئی لازمی خطرہ ہے۔ کوونٹری ٹیلی گراف نے جمعہ کو اطلاع دی کہ مقامی رہائشیوں نے انویسٹی گیشن کے دوران پولیس کاروں، وینز اور بغیر نشان والی گاڑیوں سمیت متعدد گاڑیاں کو جائیداد کے باہر دیکھا تھا۔

یورپ سے سے مزید