• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد: 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار

لیاقت آباد پولیس نے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کے معاملے میں مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں مدرسے کے معلم نے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کیا، واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 10سالہ طالب علم  طیب کو چھٹی کرنے پر کمر اور دیگر حصوں پر بری طرح تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید