ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے ڈھائی ہزار کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے۔
مغربی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے ایک سائنسدان نے 2 فروری کو ترکیہ میں زلزلے کی پیشگوئی کی تھی۔
مذکورہ سائنسدان جس کا نام فرینک ہُووگربیٹس ہے اس نے کہا تھا کہ 4 سے 6 فروری کے درمیان 7.5 شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔
ڈچ سائنسدان نے کہا تھا جنوب وسطی ترکیہ، اردن، شام یا لبنان میں زلزلہ آسکتاہے۔ پیشگوئی سیاروں اور سورج کے درمیان جیومیٹری اور زمین پر برقی مقناطیسی اثرات کی بنیاد پر کی تھی۔
آنے والے دنوں میں وسطی ترکیہ اور اطراف کے خطوں میں مزید زلزلے کی بھی پیشگوئی کی تھی۔
مغربی میڈیا کے مطابق آج کے زلزلے کے بعد سے بحث شروع ہوگئی ہے کہ آیا زلزلوں کی پیشگوئی ممکن ہے۔
مغربی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر 2022 میں بھی ایک سائنسدان نے اسی علاقے میں بڑے زلزلے سے خبردار کیا تھا۔