• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالک مکان نے کرایہ دار، شوہر نے بیوی کو پھندا دیکر قتل کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں مالک مکان نے معمولی جھگڑے پر کرائے دار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،مالک مکان نے تلخ کلامی پرطیش میں آکر کرایہ دار کو گولی ماردی اور فرار ہو گیا،مقتول کی شناخت 38 سالہ امیر حمزہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے ملزم کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔ادھرشالیمار کے علاقہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے بعد شوہر نےبیوی کو پھندا دیکر قتل کر دیا ، خاتون کی لاش کمرے میں لٹکی پائی گئی ، پولیس نے ملزم کو بروقت گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حنا ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی ،ملزم شوکت نے گھر واپس لا کر قتل کیا ۔
لاہور سے مزید