• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال ٹاؤن،بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن پولیس نے گھریلو جھگڑے پر شریک حیات کو موت کے گھاٹ اتارنے والا شوہر چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ گزشتہ شب معمولی تکرار پر ملزم طاہر نے اپنی بیوی ناہید کو تشدد کے بعد چھری کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔