• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف قادیانیوں کی عالمی سازشوں کا نوٹس لیا جائے، علماء

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ شادی پورہ بند روڈ لاہور کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس ادارۃ الفرقان میں ہوئی۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں مجاہدین ختم نبوت و عشاقان ختم نبوت نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، حضرت اقدس الحاج شاہ عبدالمعید سکھر، مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا مفتی محمداعجازفیصل آباد، قاری ظہورالحق، میاں محمدرضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر،، مولانا عبدالنعیم، مولانامحمدحنیف کمبوہ، مولانا سعید وقار، مولانا محمد قاسم گجر، قاری محمدعابد حنیف ودیگرنے شرکت کی۔ کانفرنس سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐاور تحفظ ختم نبوت ؐکے قانون کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔قادیانی پاکستان کیخلاف عالمی سطح پر جو سازشیں کررہے ہیں اس کانوٹس لیا جائے۔