• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر

نیویارک(نیوزڈیسک) توہین آمیز ناول لکھنے والے 75سالہ سلمان رشدی کے چاقو حملے میں آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہونے کے بعد کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ تازہ تصویر امریکی میگزین نیو یورکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ یہ تصویر سلمان رشدی کے حالیہ انٹرویو کے درمیان لی گئی تھی۔رشدی پر اکتوبر 2022 میں ایک چاقو بردار نوجوان نے نیویارک میں اُس وقت حملہ کیا تھا جب ملعون ایک تقریب سے خطاب کر رہا تھا۔ حملے میں اس کی ایک آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہوگیا تھا۔رشدی کی یہ تصویر حملے کے بعد آنے والی پہلی تصویر ہے،جس نے ایک چشمہ پہنا ہوا ہے جس میں ضائع ہونے والی آنکھ کو گہرے رنگ کے شیشے سے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ دوسری آنکھ کا شیشہ سفید اور شفاف ہے۔انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے رشدی نے بتایا کہ حملے کے بعد کافی نفسیاتی دباؤ ہے، لکھنے اور دیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ کچھ لکھتا بھی ہوں تو اگلے روز اسے مٹا دیتا ہوں۔
یورپ سے سے مزید