• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی کرنیں وادی کشمیر پر جلد ظہور ہوگی، جہان بخت

پشاور (لیڈی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کشمیری عوام کا جذبہ حق خود ارادیت ختم نہیں کرسکتے، ہم کشمیری ماؤں، بہنوں، بھائیوں اور نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وہ دن دور نہیں کہ آزادی کی کرنیں وادی کشمیر پر جلد ظہور ہوگی۔ وہ زرعی یونیورسٹی پشاور کے سٹوڈنٹس کونسلنگ، پلیسمینٹ اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے بعد ازاں انھوں نے واک کا اہتمام کیاگیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی سطح پر کشمیر پر بہترین انداز میں موقف پیش کر رہی ہے اور کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی ہے، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوادیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ہمیں دن رات قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے محنت کرنا چاہیئے، نوجوانوں پر لازم ہے کہ وہ تعلیم اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرے اور دنیا کو بتائیں کہ ہم ایک بااخلاق اور مہذب قوم ہیں۔ تقریب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس کونسلنگ، پلیسمینٹ اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر انور علی شاد، ڈاکٹر محمد آیاز، ڈاکٹر نذیر احمد اور طلباء نے بھی خطاب کیا اور بعد میں شرکاء نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی قیادت میں واک کیا۔ طلبہ وطالبات نے بھارتی مظالم اور کشمیر کی حق خود ارادیت کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
پشاور سے مزید